وزیرِ خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ریٹیل اور پرچون کاروبار میں ٹریلین روپے کی سرمایہ کاری ہے۔
مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے لاہور میں فورتھ پاکستان فیوچر آف ریٹیل بزنس سمٹ اینڈ ایکسپو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹیل کاروبار میں صرف 10 فیصد باقاعدہ معیشت کا حصّہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ ریٹیلرز کو آسان ونڈو آپریشن کے ذریعے کاروبار کا موقع فراہم کیا جائے۔
وزیرِ خزانہ پنجاب نے کہا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والے تاجر بہت کم ٹیکس دیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبے میں اسپیشل معاشی حب بنا رہے ہیں، سپلائی چین کو بہتر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ سنگل ڈیولپمنٹ فنڈز کے ذریعے ماہر افراد کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔