• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیار کے لحاظ سے پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، شاداب خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اس ایونٹ کو بہترین لیگ قرار دے دیا۔ 

شاداب خان کا کہنا ہے کہ معیار کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ بہترین لیگ ہے۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہا کہ کوشش ہے کہ حسن علی کو پک کریں ٹیم کو مضبوط کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی پرفارمنس اس وقت شاندار ہے، پی ایس ایل میں خاص طور پر بولنگ بہت اچھی ہے۔

اپنی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ محنت کروں۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ کراؤڈ کو اسٹیڈیم آکر میچز دیکھنے کی اجازت ملے گی، کیونکہ کراؤڈ سے ہی کرکٹ ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے کوشش ہے کہ اچھی ٹیم بنائیں اور چیمپئین بنیں۔

تازہ ترین