• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں تاجر پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے علاقہ میں پولیس اہلکار کے تاجر پر تشدد کے  معاملہ پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری میں کانسٹیبل عمر قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق کانسٹیبل عمر کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔ انکوائری میں اے ایس آئی حیدر علی تشدد کرنے میں ملوث نہیں پایا گیا۔ 


پولیس کے مطابق بطور چوکی انچارج اے ایس آئی حیدر شاہ کو کمزور سپرویژن پر 2 سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق محکمہ پولیس میں سزا و جزا کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ 

تازہ ترین