• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، شہزاد بھٹی

میلان (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ن منارٹی ونگ اٹلی کے صدر شہزاد بھٹی نے اپنے بیان میں سانحہ مچھ بلوچستان کی سخت مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، شہید ہونے والے محب وطن پاکستانی ہیں اس دردناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، پنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے -اٹلی اور یورپ میں مقیم تما م تار کین وطن کا مطالبہ ہے کہ ارباب اختیار اُن مظلوموں کوتسلی دیں اور سانحہ مچھ کے مجرموں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے کر لواحقین کو فوری انصاف فراہم کریں۔
تازہ ترین