• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن میں ہمت ہے تو پنڈی کا رخ کرکے دکھائے، شیخ رشید کا چیلنج

اپوزیشن میں ہمت ہے تو پنڈی کا رخ کرکے دکھائے، شیخ رشید کا چیلنج


اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حزب اختلاف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگراپوزیشن میں ہمت ہے تو پنڈی کا رخ کرکے دکھائے ‘سارا پاکستان پاک فوج کیساتھ ہے‘عمران خان ملک کی معیشت اور سیاست کو ٹھیک کرے گا‘ ملک کو آگے لیکر جائیگا، عوام نے احتساب کیلئے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو اس حال تک پہنچایا‘ وہ دور اندیشی سے کام لیتیں تو یہ حال نہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم ہاؤس میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ چوروں ڈاکوؤں سے مفاہمت کی بجائے قانون کے مطابق ان سے نمٹا جائیگا‘پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، میں نے پہلے ہی کہا تھا یہ استعفیٰ دیں گے نہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے‘پیپلز پارٹی کا پنجاب میں عمل دخل نہیں ، عمران خان کی جدوجہد کو دنیا کی تاریخ میں یاد رکھا جائیگا‘علما اور ایم ڈبلیو ایم نے بہت تدبر کا ثبوت دیا ‘ اپوزیشن اس دھرنے کو غلط استعمال کررہی تھی، ہزارہ قبیلے نے دوراندیشی کا ثبوت دیا اور ملک کو مسئلوں سے بچایا‘شیخ رشید کا کہناتھاکہ پاک فوج چوروں اور ڈاکوؤں کے لے جان نہیں دے رہی، یہ پاکستان اور اسلام کے لیے جان دے رہی ہے‘ہندوستان اپنے سرمایے اور ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، ساری سازشیں ناکام ہوں گی اور پاکستان ان سازشوں سے نکل کر آگے جائے گا۔

تازہ ترین