اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری شدید علیل ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کو تیز بخار اور ان کا شوگر لیول بہت کم ہوگیا۔ ڈاکٹر ان کی طبیعت بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تیز بخار اور شوگر لیول ڈائون ہونے کی وجہ سے انہیں نہایت کمزوری محسوس ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وہ چند دن ہسپتال میں ہی رہیں گے۔