کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام اتوار کوریلوے گراؤنڈ آئی آئی چندریگرروڈ پر 48ہندوجوڑوں کی شادی انجام پائی،اس موقع پر پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا جبکہ ہزاروں مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی،پنڈال میں ہر جوڑے کے لیے علیحدہ علیحدہ منڈت بنائے گئے تھے جن کی برقی قمقموں اور پھولوں سے تزئین آرائش کی گئی تھی ہر منڈت میں جوڑے کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے، اگنی کے گرد پھیروں اور پنڈت کے بھجن کے لیے 80فٹ لمبااسٹیج بنایا گیا تھا ،یہ 15واں موقع ہے جب پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر پاکستان ہندوکونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹررمیش کمار وانکوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک اس پلیٹ فارم سے پندرہ سوجوڑوں کو ازدواجی بندھن میں باندھاجاچکا ہے وہ جوڑوں کومنگل سوتر کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا جہیز بھی دیتے ہیں انہیں بیت المال کے ایم ڈی ، جے ایس بینک سمت دیگر بینکوں کا ایک حدتک تعاون حاصل ہوتا ہے، انہوں نے بتایاکہ آج اجتماعی شادیوں میں کورونا کے سبب کم شادیاں رکھی گئں،جبکہ بقیہ شادیان جوڑوں کے اضلاع میں ہو رہی ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ ہولی کا تہوار ملتان کے تاریخی مندر پرلاد میں 28 مارچ کو منایا جائیگا،انہوں نے کہاکہ میں نے باپ بن کر پندرہ سو بچوں کو وداکیا ہے جبکہ موجودہ دور میں ایک بچے کا کینادان بھی مشکل کام ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شادی کی اس تقریب میں مسلم کیمونٹی بھی شرکت کرتی ہے جس سے بیں المذاہب ہم اہنگی کا پیغام جاتا ہے،اس موقع پر فیصل ایدھی ، اور دیگر افراد بھی موجود تھے، زیادہ تر جوڑون کا تعلق عمر کوٹ سے تھا۔