• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ ،امریکا ،چین اور جاپان کےسائنس دانوں کی ایک ٹیم نے کائنا ت کی قدیم ترین کہکشاں دریافت کی ہےجو 13 ارب 40 کروڑ سال پہلے وجود میں آچکی تھی ،اس کہکشاں کو سائنسدانوں نے ’’جی این زیڈ 11 ‘‘ کانام دیا ہے ۔اس وقت یہ کہکشاں ہم سے تقریباً 32 ارب نوری سال دور ہے ۔امریکی ریاست ہوائی میں ’’کیک ‘‘(Keck) خلائی دوربین کے جدید آلات سے ا س کہکشاں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ۔

سائنسدانوں کے مطابق، ہماری کہکشاں ’’ملکی وے‘‘ کے مقابلے میں ’’جی این – زیڈ 11‘‘ کی جسامت صرف 4 فی صد اور کمیت صرف 1فی صد ہے۔ البتہ اس میں ستارے بننے کی رفتار ملکی وے سے 20 گنا زیادہ ہے۔

علاوہ ازیں اس میں ستاروں کی اوسط عمر بھی صرف 4 کروڑ سال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج سے 13 ارب 40 کروڑ سال پہلے کی اس کہکشاں کے ستارے ہمارے سورج سے دس گنا بھاری رہے ہوں گے۔اس سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ کہکشاں اسی وقت بننا شروع ہوگئی تھی جب کائنا ت کا پہلا ستارہ وجود میں آیا تھا ۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس سے زیادہ دوری پرکسی کہکشاں کا دریافت ہونا بہت مشکل ہوگا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین