• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار نے کورونا سےصحت یابی کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وائرس سےصحت یابی کے بعد حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج مختلف اجلاس طلب کر لیے، انہوں نے صفائی کی صورتحال سے متعلق بھی اہم اجلاس بلا لیا۔

اجلاس میں صفائی کی صورتحال کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اس حوالے سے عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی بے مقصد تحریک اپنی موت آپ مر چکی ہے،  کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ 

تازہ ترین