• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں ہاکی کا ٹیلنٹ تلاش کرنے کی کامیاب کوشش

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ونٹر فری ہاکی کیمپ بلاشبہ اس ایسوس ایشن کی نچلی سطح پر اس کھیل کو مقبول بنانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی مثبت کوشش ہے جس کے مستقبل میں یقینی طور پر اچھے اور مثبت نتائج سامنے آئیں گے،کیمپ کے دوران نامور کھلاڑیوںروم نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا جن میں فلائنگ ہارس سمیع اللہ، سابق قومی کپتان حنیف خان اور دیگر نے نئے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی، کمشنر کراچی نوید احمد شیخ کیمپ کے دورے میں اسے پورے ملک کے لئے مثال قرار دیاہے،انہوں نےمالی مسائل کے حل کے لئے کے ایچ اے کو ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا، کے ایچ اے کے تحت دوسرا کیمپ وائی ایم سی اے گراونڈ میں لگایا جائے گا، کمشنر کراچی نے 3سال سے 9 سال کے عمر پر مشتمل بچوں کے میچ بھی دیکھے۔ 

کمشنر کراچی کو کیمپ کی تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے کہا کہ کیمپ میں 3 سے 25 سال تک کی عمر کے شریک 950 سے زائد کھلاڑیوں کو مختلف گروپ میں تقسیم کیا گیا ، اس موقع پر کے ایچ اے کے کونسل ممبر محسن علی خان، ہیڈ کوچ امتیاز الحسن اور انٹرنیشنل ہاکی پلیئر پرویز اقبال بھی موجود تھے، کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کلکٹرکسٹمز ساقف سعید تھے۔

کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین کو بہترین کارکردگی سراہتے ہوئے پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کے سی ای او ایاز غزنوی نے 500 اسکوائر یارڈ زمین دینے کا اعلانکیا، پاک بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کراچی کی نمائندگی ڈائریکٹر مارکیٹنگ فنانس فرخ بدر نے کی ،اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ،قومی ٹیم سیلیکشن کمیٹی کے رکن ایاز محمود، ناصر علی، احمد عالم،قومی جونیئر ہاکی ٹیم کےکوچ دانش کلیم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کلکٹر کسٹم ساقف سعید نے کہا کہ انشاء اللہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ پاکستان ہاکی کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا.سیکریٹری اسپورٹس امتیاز علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ایچ اے کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ قومی کھیل کو اسکا کھویا ہوا وقار دوبارہ مل سکے.کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

ونٹر ہاکی کیمپ میں 5 برس کے بچوں اور بچیوں سے لے کر 25 سال تک کے 900 سے زائد کھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر ماہر کوچز نے تربیت فراہم کی، کے ایچ اے کی جانب سے کیمپ کے شرکا کوہاکی اسٹکس،شرٹس، ٹراوزر اورموزے و دیگر ہاکی کٹس مفت فراہم کی گئیں. کیمپ کے اختتام پر سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے. کیمپ میں کوویڈ 19 کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل در آمد کیا گیا۔ 

اولمپیئن سمیع اللہ خان اور اولمپیئن حنیف خان کیمپ کمانڈنٹ تھے. ڈاکٹر ایس اے ماجد کیمپ کوآرڈینیٹر کوچنگ پینل میں ابوزر امراؤ،پرویز اقبال،عبدالغفور،انور فاروقی،شاہد السلام ،لئیق لاشاری،عارف بھوپالی،خالد پراچہ،آصف احمد خان،سلمان شیخ،تسنیم عثمانی،اعظم خان،محمد سرفراز،نعیم احمد،محمد خالد،اسد قریشی،محمود علی خان،زاہد محمود، عاصم خان، امتیازالحسن،عرفان شیخ،شجاعت علی،مصطفی جمیل،عدیل عباس، اصفام علی،اوصاف ربانی،ارشد صدیقی،رئیس احمد،نعیم حیدر، شجاعت خان،عرفان بیگ،راجا انور،چوہدری اور مناہل نیازی شامل تھے جبکہ کیمپ میں عمران خان اورمحمد فیض نے فزیکل ٹرینرکے فرائض سر انجام دیئے۔ ( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین