• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراءعزیز کا حسنین لہری کے ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ وائرل

پاکستان کی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کا معروف سُپر ماڈل حسنین لہری کے ہمراہ برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

اقراء عزیز آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں اور بڑے بڑے ڈرامہ پروجیکٹس میں نظر آ رہی ہیں۔

اقراء عزیز بہت جَلد جیو انٹرٹینمنٹ کے میگا ڈرامہ سریل ’ خدا اور محبت ‘ کے سیزن 3 میں بھی معروف اداکار فیروز خان کے ساتھ نظر آئیں گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔


اقرا ء عزیز کا حسنین لہری کےہمراہ انسٹا گرام پر برائیڈل اینڈ گروم فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ اقراء عزیز بے حد حسین نظر آ رہی ہیں۔

اقرا ء عزیز اور حسنین لہری کا یہ فوٹو شوٹ پاکستانی جریدے دیوا مگیزین کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے۔


اقراء عزیز اور حسنین لہری کی فوٹو، ویڈو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر متعدد تصاویر شیئر کی گئیں ہیں جنہیں اقراء اور حسنین کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کا ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کا سیزن 3 نشر ہونے سے قبل ہی مقبول ہو گیا ہے اور ڈرامے کے ٹیزر کو چند ہی گھنٹوں میں 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

ڈرامے کے ٹیزر کی مقبولیت کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی۔

ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کی کہانی عشق حقیقی اور عشق مجازی کے گرد گھومتی ہے اور مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین