• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 99 سالہ شہزادہ فلپ اور 94 سالہ ملکہ الزبتھ کو شاہی خاندان کے ڈاکٹر نے ویکسین لگائی جبکہ شاہی محل بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بھی ویکسین دینے کی تصدیق کی ہے۔


 ملکہ اور شہزادے کو گزشتہ روز ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی اور اب تک برطانیہ میں 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

تازہ ترین