• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 13 سالہ بچے کا قاتل کلاس فیلو ساتھی سمیت گرفتار


کراچی کے علاقے منگھوپیر میں اسکول کے 13 سالہ بچے کے قتل میں اس کے کلاس فیلو کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم ارحم نے مقتول ارباز کو سرپر بھاری پتھر مار کر قتل کیا، ملزم کے خون آلود کپڑے اور خون لگا پتھر بھی برآمد کرلیا گیا ہے، شبہہ ہے کہ ارباز کو زیادتی کے بعد اس کے کلاس فیلو نے قتل کیا۔

حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ منگھوپیر میں 13 سالہ بچے ارباز کے قتل کا مقدمہ حل کر لیا گیا ہے واردات میں ملوث ارباز کے کلاس فیلو ارحم کو ساتھی ارسلان سمیت گرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم ارحم نے ارباز کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ارباز کو سر پر بھاری چیز مار کر قتل کیا گیا تھا، ملزم کے گھر سے خون لگا بھاری پتھر برآمد کیا گیا جس سے ارباز کو قتل کیا گیا جبکہ ملزم کے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل بھی اسی کے پاس سے ملا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں ملزم نے بتایا کہ ٹیچر نے اسے پیپر لیک کر کے دیا، اس بات کا ارباز کو پتہ چل گیا تھا جس پر اسے قتل کیا تاہم حکام کو شبہہ ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے اور اس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گی۔

ارحم نے اپنے دوست ارسلان کے ہمراہ ارباز کی لاش کو خالی پلاٹ میں پھینکا تھا۔

واضح رہے کہ ارباز8جنوری سے لاپتہ ہوا تھا اور 9 جنوری کو اس کی لاش خالی پلاٹ سےملی تھی، جس خالی پلاٹ سے لاش ملی تھی اسی کے پڑوس میں ارحم کا گھر بھی ہے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار دونوں ملزمان ارحم اور ارسلان کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائیگا،

تازہ ترین