• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ بچے لی لاش مل گئی، 2 افراد گرفتار


کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے 12 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت 12 سال کے ارباز کے نام سے ہوئی ہے، ارباز کی لاش بدترین تشدد کے بعد خالی پلاٹ میں پھینکی گئی۔


پولیس کو اہل خانہ کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق ارباز گذشتہ روز دوست کے گھر گیم ڈاؤن لوڈ کروانے کا کہہ کرگیا تھا۔

کافی دیر واپس نہ آنے پر اس کی گمشدگی کی منگھوپیر تھانے کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، تاہم آج بچے کی لاش خالی پلاٹ سے ملی۔

تازہ ترین