• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل :آج گجرات ، بنگلور اور پونے کولکتہ سے مدِ مقابل !!

کراچی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اتوار کو بھی دو مقابلے ہوں گے۔ پہلا مقابلہ گجرات لائنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان راجکوٹ کے میدان پر دوپہر ساڑھے 3بجے جبکہ دوسرا مقابلہ رائزنگ پونے سپرجائنٹس اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے مابین پونے کے گراؤنڈ پر شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ گجرات لائنز کی کپتانی سریش رائنا، رائل چیلنجرز بنگلور کی ویرات کوہلی، رائزنگ پونے کی مہندرا سنگھ دھونی اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی سربراہی گوتم گمبھیر کررہے ہیں۔ دونوں سنسنی خیز مقابلے پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اپنے ناظرین کیلئے براہ راست پیش کرے گا۔
تازہ ترین