آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مہوش حیات لال لِپ اسٹک لگانے کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ مہوش حیات لال لپ اسٹک لگانے کے بارے میں کیا کہتی ہیں، اس سے متعلق سوشل میڈیا پر ان کا دلچسپ بیان سامنے آیا۔

مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام پر ایک بہت ہی زبردست تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ہونٹوں پر سرخ رنگ کی لپ اسٹک لگائی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


مہوش حیات اس تصویر میں بہت شوخ نظر آرہی ہیں اور تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لال رنگ کی لپ اسٹک کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ لال رنگ کی لپ اسٹک آپ کے الفاظ و جذبات کی ترجمانی کرتی ہے اس کا استعمال آپ کو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا دیتا ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کی اس تصویر کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور لوگوں کی طرف سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید