آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں کتنے ہزار نیشنل گارڈز تعینات ہونگے؟

پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ 20 جنوری کو نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر 15 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کئے جائیں گے۔

گارڈز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونے سے انکار کردیا ہے جبکہ نائب صدر مائیک پنس تقریب میں شریک ہوں گے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں۔ سوشل میڈیا پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید