• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ صفورا کیس، ایک ملزم کو 50 دوسرے کو 25 سال قید کی سزا

سانحہ صفورا کیس، ایک ملزم کو 50 دوسرے کو 25 سال قید کی سزا


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیر کو سانحہ صفورا کیس کے سزا یافتہ مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو نیوی کے کیپٹن اور پولیس اہلکار کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 50سال اور طاہر حسین منہاس کو 25سال قید کی سزائیں سنائی ہیں جبکہ مجرم سعد عزیز عرف ٹن ٹن کو مجموعی طور پر 10لاکھ اور مجرم طاہر حسین منہاس کو 5لاکھ روپے مقتولین کے ورثاءکو اداکرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ مجرم سعد عزیز کو ہرجانے کی عدم ادائیگی پر 6 سال اور طاہر منہاس کو3سال قید کی سزا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق ستمبر سال 2013میں کیپٹن ندیم احمد حملے میں جاں بحق اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ٹیرسا احمد زخمی ہوگئی تھیں۔ ملزمان نے 16 اکتوبر کو سال 2014 میں نیو کراچی میں پولیس اہلکار وقار حسن کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ملزمان کو شارع فیصل اور نیو کراچی تھانے میں درج مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

تازہ ترین