لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے اضلاع کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے چنائو، متفقہ امیدوار لانے اورکامیابی کیلئے حکمت عملی پر غور اور مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ممکنہ امیدواروں کے ناموںکے حوالے سے غور اور ان سے ابتدائی انٹر ویو بھی کئے گئے۔