• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے‘ ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹر ی نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنر ل سیکرٹری کوئٹ جاوید اقبال،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،آصف حریفال،شہباز خان اورضمیر اختر نےبیان میں کہاہے کہ کوئٹہ شہر میں صفائی کی صورتحال فوری طور پر بہتر کی جائے کیونکہ شہر کی اکثر گلیاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں اور جابجا نالیوں کی بندش اور گندگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جبکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے۔انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر شہر میں صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے اقدامات کریں اور میٹروپولیٹن کا وہ عملہ جو گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہا ہے انہیں ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ شہر میں ترقیاتی کام بند کرکے مشکل صورتحال پیدا کردی گئی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ فوری طور پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔
تازہ ترین