• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کی بطور چائلڈ اسٹار تصویر انٹرنیٹ پر مقبول

1978ء سے شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بطورِ چائلڈ اسٹار اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پاکستان فلم و ٹی وی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 1968ء کی یادگار تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں بشریٰ انصاری کو بطورِ چائلڈ اسٹار دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کے ساتھ دیگر فنکار بھی موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’تصویر میں جس لڑکی نے پھولوں کا تاج پہنا ہوا ہے، وہ چائلڈ اسٹار بشریٰ انصاری ہیں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’یہ تصویر اُن کے پہلے ہٹ سانگ کی ہے۔‘

اُنہوں نے خود کو شہزادی قرار دیتے ہوئے لکھا ’میں ہوں پھولوں کی شہزادی۔‘

اس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے اپنی ایک اور تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کی عُمر صرف 11 برس ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشریٰ انصاری ہاتھ میں قلم لیے کچھ لکھ رہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنی تصویر کو بچپن کی یادیں قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویر کراچی پی ٹی وی سینٹر میں لی گئی تھی۔‘

سینئر اداکارہ کی دونوں تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین