بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی نے بھی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین کی بیٹی نے اپنی اداکاری ک ایک آغاز ایک مختصر فلم سے کیا ہے جس کا نام ’سٹا باز‘ ہے جبکہ یہ فلم لاک ڈاؤن کے دوران ہی شوٹ کی گئی ہے۔
اس فلم میں سشمیتا سین کی بیٹی رینی سین نے نوجوان نشہ آور لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے والدین سے چھپ کر تمباکو نوشی کرتی ہے۔
اس حوالے سے رینی سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم کی تشہیر کے لیے فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔
فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رینی سین سگریٹ نوشی کر رہی ہیں۔
اس سے قبل رینی سین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ انہیں فلم انڈسٹری میں اپنا مقام ضرور کمانا چاہیے، جہاں لاتعداد افراد روزانہ اپنی شناخت بنانے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔‘
رینی سین کا کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ممبئی میں اداکار بننے کے لیے لاکھوں افراد آ رہے ہیں، میں فخر نہیں کرنا چاہتی لیکن سشمیتا سین کی بیٹی ہونا میرے لیے سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔‘
اُنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بتایا کہ ’جب میری والدہ نے میری پہلی فلم دیکھی تو اُن کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔‘
رینی سین نے مزید کہا کہ ’میری والدہ نے ہمیشہ مجھے یہی سمجھایا ہے کہ بیٹا تمہیں کبھی کسی کی جگہ نہیں لینی ہے، جو حاصل کرنا ہے اپنی محنت اور لگن سے حاصل کرو۔‘