• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا احمد فراز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مایہ ناز شاعر مرحوم احمد فراز  کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مایہ ناز شاعر مرحوم احمد فراز کے یومِ ولادت کے موقع پر کہا کہ فراز جمہوریت کا ترجمان تھا، آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کے خلاف ہمیشہ حق بات کہی۔

اُنہوں نے کہا کہ فراز نے عوام کے جذبات کو لگی لپٹی رکھے بغیر الفاظ کی صورت میں ڈھالا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ہر جمہوریت پسند احمد فراز کا وارث ہے، جس کی کُل جمع پونجی ترقی پسند سوچ اور رجعت پسند اسٹیٹسکو کے خلاف مزاحمت تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ احمد فراز کو خراج عقیدت پیش کرنے کا احسن انداز جمہوریت دشمنوں کے خلاف جدوجہد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ تمغہ امتیاز، ہلالِ پاکستان اور نگار ایوارڈز کے حامل شاعر احمد فراز کے مداح آج اُن کی 90ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 

ہزاروں نظموں اور غزلوں کے خالق احمد فراز 2008ء میں اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے تھے مگر اُن کی خوبصورت شاعری ہمیشہ انہیں زندہ رکھے گی۔

تازہ ترین