• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی بڑھ گئی، بنیادی ضرورت کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر


ملک میں مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام پریشان ہوگئے، بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی اُن کی پہنچ سے باہر ہوگئیں۔

گھی مہنگا، چینی مہنگی، آٹا مہنگا اس طرح دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء مہنگی ہوگئیں، مہنگائی کے اس طوفان سے عوام پریشان ہوگئے ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100 روپے سے اوپر چلی گئی جبکہ کھلے گھی کی قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 210 روپے تک جاچکی ہے۔

ادھر پشاور میں چینی، چاول، گھی اور دالوں کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 تا 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔


صوبائی دارالحکومت میں 16 کلو گرام کا گھی کا کنستر 3 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 750 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اسی طرح دیگر اشیا ئے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، آئے روز کے اضافے سے پشاور کے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 70 سال سے سب حکومتوں نے ہمیں مہنگائی کے جال میں پھنسا رکھا ہے، جس کے باعث عام آدمی کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اور کوکنگ آئل 27 روپے تک فی لٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

مظفر گڑھ میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 950 سے 1000روپے تک میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔

تازہ ترین