اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ملک میں آٹے، چینی، ادویات اور بجلی کے بحران کا نوٹس لینے والا کوئی نہیں۔
ن لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دوستوں کی جیبوں میں بجلی اور گیس کے بلوں کا پیسہ جارہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، ہم عمران خان نیازی کو این آر او نہیں دیں گے۔
اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ کیا اس ملک میں کوئی ادارہ ہے جو براڈ شیٹ کمپنی فراڈ کا نوٹس لے؟
انہوں نے کہا کہ اس میں آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس اگر کسی پر بنتا ہے تو وزیراعظم عمران خان ہیں، شریف فیملی بغض عمران خان کا شکار ہے۔