• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 85  روپے اضافے سے 97 ہزار 136 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت 10 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 860 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین