• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار انگین التان کا دوبارہ دورۂ پاکستان؟ افواہیں پھیلنے لگیں

نامور ترک اداکار انگین التان ایک مرتبہ پھر بہت جلد پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں جس سے متعلق افواہیں گرم ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں انگین التان کو دورۂ پاکستان کی دعوت دینے والے میاں کاشف ضمیر کی ایک پوسٹ سے اس بات کا اندازہ لگایا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز میں انگین التان کا ایک مرتبہ پھر پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔ 

واضح رہے کہ کاشف نے دو دن پہلے انگین التان کے ساتھ اپنے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں دونوں کو کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس پیغام میں لکھا کہ ’لو دوستو! بس تین دن مزید، اسے کے بعد دوبارہ کاشف اور انگین کی دوستی کے دھماکے کے لیے تیار ہوجائیں۔


تاہم میاں کاشف کی پوسٹ کے بعد اب سوشل میڈیا پر ’ارطغرل غازی‘ کی دوبارہ پاکستان آنے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

تازہ ترین