• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کا قطر سے آنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ

مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصر نے قطری پروازوں کی بحالی کا یہ فیصلہ سعودی عرب اور عرب امارات کے قطر کا بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد کیا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی، سفری اور تجارتی تعلقات ختم کر دیے تھے۔

مصر کے حالیہ اعلان کے بعد قطر سے آنے والی پروازوں کو مصر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔


مصر کی وزارت ہوا بازی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بحالی کے بعد تجارتی سامان کی آمد و رفت کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

مصر اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے الزام کی بنیاد پر قطر کے ساتھ تجارت پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

تازہ ترین