• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز کی اپوزیشن پر تنقید، طنز بھی کیا


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر محسن عزیز نے اپوزیشن پر تنقید اور طنز کے نشتر چلادیے ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس میں حزب اختلاف کے 12 ارکان بھی موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے سابق وزیر پرویز رشید کو مخاطب کیا۔


پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ 70 برس سے یہ جزائر آپ کے پاس تھے، آپ نے ان جزائر کی ترقی کے لیے کیا کیا؟

سینیٹر فیصل جاوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جزائر پروگرام کا سندھ اور بلوچستان کو ہی فائدہ ہونا ہے۔

تازہ ترین