• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، غیرقانونی شکار میں ملوث متعدد افراد گرفتار

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے غیرقانونی شکار اور اس کی فروخت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جبکہ متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جنھیں سزائیں بھی ہوئیں۔

محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ غیرقانونی طور پر پرندے اور جانور پکا کر فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

انھوں نے بتایا کہ تینوں شکاری اسپیشل جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے گئے جنھیں عدالت نے 30 ہزار روپے جرمانہ اور آٹھ دن قید کی سزا سنائی۔ 

دوسری جانب تحصیل تلہ گنگ میں تیتر اور خرگوش کے غیرقانونی شکار میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جن سے گرفتار افراد سے 45 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق رحیم یار خان میں سیہڑ کے گوشت کی فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 200 سے زائد مردہ سیہڑ برآمد ہوئے۔

تازہ ترین