• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند پاکستان ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ملاقات کے لیے آئے رہنماحزب وحدت اسلامی افغانستان استاد کریم خلیلی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت، معاشی، عوام کی سطح پر تعلقات مضبوط کریں گے۔

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے موقف ہے افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات اور سیاسی تصفیہ ہی افغان تنازعے کا واحد حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازع کے باعث افغان عوام نے بہت تکالیف برداشت کیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کا سب سے بڑا خواہشمند افغان عوام کے بعد پاکستان ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین