• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتہ ہے MQM اور GDA کو چلانے والا کوئی اور ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پتہ ہے MQM اور GDA کو چلانے والا کوئی اور ہے، وزیراعلیٰ سندھ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایم کیو ایم اور جی ڈی اے عوامی مسائل پر وفاقی کابینہ سے نکلیں اور سندھ کے لوگوں کا ساتھ دیں‘سندھ کے لوگوں کےساتھ کھڑے ہونے میں قربانی دیناپڑتی ہے مجھے پتہ ہے آپ حکومت سے نہیں نکل سکتے کیونکہ آپ کو چلانے والا کوئی اور ہے۔ 

گیس کے مسئلے پر وزیراعظم کوخط لکھا، جواب محکمہ پاورکی طرف سے دیا گیا۔ یہ باتیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو سندھ اسمبلی میں گیس بحران پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کیں۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دیئے جانے پر حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان میں شورشرابہ اور ہنگامہ شروع کردیا۔اپوزیشن ارکان نے صوبائی وزیر تیمور تالپور کے ریمارکس پر بھی احتجاج کیا۔ 

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے صوبے کے صنعتکاروں کی حالت خراب کردی ہے ۔ سندھ میںگیس موجود ہے اور انکا حق ہے ان کی صنعتوں کو گیس دی جائے مگر پھر بھی نہیں دی جارہی۔

وفاقی حکومت سندھ کا حق مار رہی ہے۔ وزراعلیٰ سندھ نے فردوس شمیم نقوی کا نام لئے بغیر یاد دلایا کہ ستمبرکے مہینے میں کسی نے شرم وحیاء یاددلائی تھی۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی تقریر پر فردوس شمیم نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر سے کہا کہ ایوان میں میرا نام لیاگیا مجھے جواب دینے کا حق دیں ۔

تازہ ترین