• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی بحران، بلا تاخیر چھ لاکھ ٹن ٹیکس ڈیوٹی فری چینی درآمد کرنا ہوگی، ڈیلروں ہول سیلرز نے حکومت سے اپیل

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک میں چینی کا بحران کین کمشنر کی نااہلی کا آئینہ دار ہے گنے کی کم سے کم قیمت خرید (Minimum Support Price) دو سو روپے من ہے کیونکہ کین کمشنر لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر گنے کی خریداری کے مرکز ختم نہیں کرسکے اور گنا زیادہ قیمت پر یہ غیرقانونی خریداری کے مرکز خرید کر رہے ہیں اس کو ہولڈ کر رہے ہیں حتیٰ کہ دو ہفتے گنا ہولڈ کرکے ضرورت مند شوگر ملوں کو 250 سے 300 روپے من گنا مہیا کر رہے ہیں جس سے چینی کی قیمت جو 20 دسمبر کو 70 روپے کلو ایک دن ہوگئی تھی 12 جنوری 2021 کو راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ کے ایک بڑے اور محفوظ منافع لینے والے سٹور کو 870 روپے میں 10 کلو دی جارہی تھی۔

تازہ ترین