• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی ملاقات

لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گندم ، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ کوگندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔ پی ڈی ایم مسترد شدہ اورمایوس عناصر کا غیر فطری اتحاد ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کیا۔ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام باشعور ہیں اور نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا منفی کردار افسوسناک ہے اور اپوزیشن جان لے کہ بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین