• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایونکا بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا ساتھ چھوڑ گئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے ٹرمپ کے جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے حلف برداری کی تقریب میں خود شرکت کی ہامی بھر لی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیٹی کے اس فیصلے کو بدترین اور مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

 دوسری جانب کیپٹل ہل پرپرتشدد احتجاج کے بعد نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر بھی مسلح احتجاج کا خدشہ ہے۔


ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت امریکا کی پچاس ریاستوں میں احتجاج ہو سکتا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر20 جنوری حلف اٹھائیں گے۔

جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل دس ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات کیےجائیں گے۔

تازہ ترین