افریقی ملک یوگنڈا نے صدارتی انتخابات میں شفافیت کی خاطر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ملک بھر میں بند کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے متعلقہ محکمے کو حکم جاری کیا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ، وائبر، ٹوئٹر اور دیگر کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔
یوگنڈا حکومت کا یہ اقدام ملک میں دو دن بعد ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے ہے تاکہ اس موقع پر سوشل میڈیا کو کسی قسم کی مہم کیلئے استعمال نہ کیا جاسکے۔
گزشتہ روز صارفین نے شکایت کی تھی کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا میں 23.6 ملین سے زائد افراد کے پاس موبائل فونز ہیں جن میں 17 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔