• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا صارفین نے شاہد آفریدی کا ہم شکل ڈھونڈ نکالا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے مداح اپنے پسندیدہ کرکٹر کی امریکی اسٹار جینسن ایکلز سے مشابہت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

پاکستان کے ٹوئٹر پر زیر بحث موضوعات میں سے ایک موضوع شاہد آفریدی سے مشابہہ شخص کا بھی بن گیا ہے۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب شاہد آفریدی سے مشابہہ امریکی اسٹار کی نشاندہی کو حیران کُن قرار دیا تو کوئی انہیں شاہد آفریدی ہی سمجھنے لگا۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر زیرگردش شاہد آفریدی کے ہمشکل امریکی اسٹار جینسن ایکلز کی تصویروں کو دیکھا جائے تو  ان کے ہنسنے کا انداز، چہرے کے نقوش اور ہیئر اسٹائل شاہد آفریدی سے کچھ ملتا جلتا ہے۔

ایمان نامی صارف نے شاہد آفریدی سے مماثل قرار دئیے جانے والے اپنے ٹوئٹ کے مشہور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی کے ایک پرستار نے کہا کہ ’ارے یہ تو اپنا لالا ہے۔‘

تازہ ترین