• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، جس کے باعث یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر آگیا۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 123 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 55 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 973 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 772 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 8 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 39 ہزار 450 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 2 ہزار 76 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 102 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 366 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 64 ہزار 950 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 28 ہزار 949 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 3 ہزار 730 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 46 ہزار 525 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 323 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 18 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 748 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 39 ہزار 462 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک کُل 447 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 467 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 188 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 8 ہزار 521 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک کُل 235 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 101 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین