• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے، ذرائع


وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

وزرات صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے، چینی کی درآمد ملک میں چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال گنے کی پیداوار زیادہ ہے، چینی کی پیداوار بھی گزشتہ سال کی نسبت زائد متوقع ہے، شوگر ملز مالکان چینی کی پیداوار زائد کرچکے مگر ریلیز کم کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان ممکنہ طور پر منافع کے لیے چینی کی ریلیز کم کررہے ہیں، پہلے حکومت چینی اگست تک درآمد کرنا چاہ رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ 

تازہ ترین