• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم سے تعلق، فنڈز جمع کرنے پر ساڑھے 5 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت ( اے ٹی سی) کراچی نے کالعدم تنظیم سے تعلق اور فنڈز جمع کرنے پر عبدالرحمٰن کو 5 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے اعتراف جرم اور آئندہ ایسا نہ کرنے کے بیان پر فیصلہ سنایا ہے، جس میں قید کے ساتھ 1 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو اس لیے کم سزا دی جارہی ہے کہ ایسے افراد خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمٰن کو 3 دسمبر 2020ء کو صدر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمٰن عرف سندھی کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) سے ہے، ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین