ایران نے جنوبی علاقوں میں آج طے شدہ راکٹ لانچز کا منصوبہ کے بعد نوٹم جاری کردیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اسرائیل میں شہریوں کو بنکرز کےقریب رہنےکی ہدایت کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایران نے رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں بھی کیں جبکہ جمعرات سے روس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔
ان مشقوں کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔