• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براڈشیٹ نے اپوزیشن کے تمام کرتوت بےنقاب کردیے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ نےاپوزیشن کے تمام کرتوت بےنقاب کر دیے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ترجمانوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے  پارٹی ترجمانوں کوبراڈ شیٹ معاملے پر اپوزیشن کو بےنقاب کرنے کی ہدایت کردی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کی تقاریر کا تذکرہ ہوا، وزیراعظم نے  پی ڈی ایم کے معاملے پر وزیر داخلہ کو تیاری کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے کہا کہ مہنگائی جلد کنٹرول کرلیں گے، رواں سال چینی کی بروقت در آمد کریں گے، عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے، شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔


وزیر اعظم نے کہا کہ درآمد، برآمد میں فرق کی وجہ سے مہنگائی زیادہ ہوئی، ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث روپے کی قدر کم ہوئی،  ڈالر کے  مقابلے  میں روپے کی قدر کم  ہونے پر اشیائے خورونوش مہنگی ہوئیں۔

عمران خان نے کہا کہ دالیں،خوردنی تیل ،دیگر آئٹمز کرنسی قدرمیں کمی پرمہنگے ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کی صورتحال سے بہتر انداز میں نکلا ہے، امریکا سمیت دیگر ممالک کورونا سے نہیں نکل پارہے۔

تازہ ترین