• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر کے فلیٹس انڈسٹریز ورکرز کو الاٹ کریں گے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ ملیر کے فلیٹس 30کلومیٹر کے ایریا میں کام کرنے والے انڈسٹریز ورکرز کو الاٹ کریں گے ،ان فلیٹس پر عدالتی حکم امتناعی ختم ہوگیا ہے اوراب ہم اس پر الاٹ منٹ شروع کردیں گے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو سندھ اسمبلی میں محکمہ محنت سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔وزیر محنت کا کہنا تھا کہ رانی پور، بے نظیر آباد میں مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے، کوشش ہے کہ ورکرز کے اسکیل کو بڑھائیں۔وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن ارکان نے محکمہ محنت کی کارکردگی کے حوالے سے حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی مزدوروں کی بہت بات کرتی ہے جبکہ عملی صورت حال بالکل مختلف ہے ۔ محکمہ لیبر سے مزدوروں کو کوئی ریلیف نہیں ملتا ۔ پی ٹی آئی کے سعید آفریدی بولے مزدوروں کو کم ازکم اجرت نہیں ملتی۔

تازہ ترین