• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کیلئے کورونا ویکسین مفت دستیاب ہوگی، نوشین حامد


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام کیلئے کورونا ویکسین بڑی تعداد میں مفت دستیاب ہوگی، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نےکہا کہ پیپلزپارٹی کے منشورمیں ہے ہم کسی کا روزگار نہیں چھینیں گے، ترجمان بی آر ٹی پشاورعمیرخان نے کہا کہ پشاور بی آرٹی بہترین سفری منصوبہ ہے لوگوں کوسستی معیاری سفری سہولت میسر ہے۔پارلیمانی سیکریٹر ی صحت نوشین حامد نے کہاکہ سائنو فام کمپنی کے ساتھ ہمارے مذاکرات ہوئے ہیں 1.2 ملین ویکسین خریدنے کے حوالے سے ڈیل ہوئی ہے اوریہ پہلا فیز ہے دو سے تین کمپنیاں اورہیں جن سے بات چیت جاری ہے ۔ نوشین حامدنے کہاکہ اس کے علاوہ کوویکس پلیٹ فارم سے بھی پاکستان کی20 فیصدآباد ی کو کوروناویکسین مفت فراہم کی جائے گی،نوشین حامد نے کہاکہ حکومت کے پاس عوام کو کورونا ویکسین کے حوالے سے مختلف پروگرام ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ ہماری عوام کے لئے ویکسین کافی بڑی تعداد میں مفت دستیاب ہوگی۔ ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ویکسین کی فوری دستیابی کے حوالے سے قبل ازوقت نہیں کہاجاسکتالیکن حکومت کی کوشش ہے کہ زیاد ہ سے زیادہ عوا م تک مہیاکی جائے۔

تازہ ترین