اسلام آباد ( جنگ نیوز) مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو انکے بیان پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں شہزاد اکبر نے بتایا کہ میرے وکلا نے مریم اورنگزیب کو توہین آمیز بیان پر قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ مریم اورنگزیب کو نوٹس میں کہا ہے کہ معافی مانگیں، وہ معافی نہیں مانگتیں تو پھر انھیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔