• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو نوٹس، جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ، این اے 35 بنوں سے مخالف امیداور انعام اللہ خان کیجانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصررشید اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل بینچ نے کی درخواست گزار نے رٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے لئے جمع کئے جانے والے کاغذات میں قوم سے بہت کچھ چھپایا عدالت وزیراعظم کو نا ایل کرنے کے احکامات جاری کر ے۔

تازہ ترین