• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی صحافی کی نشاندہی پر انتہا پسند تنظیموں کے کارکن آپے سے باہر

بھارتی صحافی طرف سے اشتعال انگیزی میں ملوث ہندو شخص کی نشاندہی پر انتہاپسند تنظیموں کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔

صحافی شیام میرا سنگھ کے مسلمانوں کا بھیس بناکر ہندوؤں کے خلاف اشتعال انگیزی کرنے والے ہندو شخص کی نشاندہی پر وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے۔

انتہا پسند ہندو تنظیموں نے صحافی شیام سنگھ کو روکنے کی کوشش کی تو صحافی نے پولیس سے مدد مانگی لیکن پولیس الٹا صحافی کو ہی حراست میں لینے کی کوشش کی۔

شیام میرا سنگھ کے مطابق پولیس اہلکار نے نریندر مودی کے خلاف نعرے لگانے پر ان پر تشدد بھی کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید