امریکی شہری نے اپنی 13 سالہ بھانجی کے ساتھ مل کر ایک منٹ میں منہ سے سب سے زیادہ کاغذ کے جہاز پکڑنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوڈ رش، جن کے پاس 200 سے زائد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے کئی سال پہلے اس ریکارڈ کا چیلنج قبول کرنے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن اس وقت ارادہ ملتوی کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ کاغذ کے جہاز کا نوکیلا حصہ چہرے پر لگنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔
رش نے ایک ایسا کاغذی جہاز تلاش کرنے کے بعد اس ریکارڈ کو دوبارہ توڑنے کا فیصلہ کیا جس کا آگے کا حصہ نوکیلا نہیں بلکہ چوڑا تھا، جو لگتا تو تھا لیکن خطرناک نہیں۔
ان کی پہلی باضابطہ کوشش میں 14 کاغذی جہاز پکڑے گئے، جو 17 کے ریکارڈ سے کم تھے تاہم وہ اپنی دوسری کوشش میں 20 جہاز پکڑنے میں کامیاب رہے، جو یہ اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے کافی تھے۔