• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مربوط حکمت عملی، برآمدات بڑھ کر 2 ارب 40 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے برآمدات کی گروتھ کے لئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا ہے۔برآمدات کی مالیت اگست 2020 میں ایک ارب 60کروڑ ڈالر تھی جو دسمبر 2020 میں بڑھ کر 2ارب 40کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ دسمبر 2020 میں پاکستانی برآمدات کی گروتھ 18.3 فیصد تک رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں ان کی مالیت ایک ارب 99کروڑ 30لاکھ ڈالر تھی ۔ ایف بی آر کے مطابق فنانس ایکٹ 2020کے ذریعے بنیادی خام مال اور درمیانی اشیاء سے متعلق 1,623 ٹیرف لائنوں پر درآمدی ڈیوٹیز کم کر کے صفر کر دی گئیں۔

تازہ ترین