• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے ٹینکروں کے نرخوں میں 30 فیصد اضافہ، شہریوں کا شدید احتجاج

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی کے ٹینکروں کے نرخوں میں تیس فی صد اضافہ، شہر یوں نے شدید احتجاج کیا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ نلوں کے ذریعے پانی گھروں تک پہنچانا واٹر بورڈ کے عملے کی ذمے داری ہے لیکن ایسے علاقے جہاں پانی نہیں پہنچتا لوگ مجبوراًواٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سے پانی خریدتے ہیں لائینوں کے مقابلے میں ٹینکروں سے خریدا گیا پانی پہلے ہی کافی مہنگا پڑتا ہے لیکن واٹر بورڈ کی جانب سے 4جنوری کو جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں ایک ساتھ بہت زیادہ اضافے نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے نئے ریٹ کے مطابق جنرل پبلک سروس (جی پی ایس)ایک ہزار گیلن کا ٹینکر جو پہلے ایک ہزار روپے کا تھا بڑھ کر 13سوروپے کا ہو گیا ہے2 ہزار گیلن14سو سے1820 روپے،3ہزار گیلن18سو سے 2340 روپے اور 5ہزار گیلن کی قیمت اب 25سو سے بڑھ کر3250 روپے ہو گئی ہےاسی تناسب سے کمرشل ٹینکروں کے نرخوں میں اضافہ کیاگیا ہے جبکہ دس کلومیٹر سے زائد فا صلے پر فی کلومیٹر کے حساب سے جو اضافی رقم لی جاتی تھی اس میں بھی اضافہ کیا گیا ہےشہریوں نے واٹر بورڈ اور محکمہ بلدیات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ اس کا نوٹس لیتے ہوئے حالیہ اضافے کو منسوخ کریں دریں اثنا ہائیڈرنٹس انچارج واٹر بورڈ نعمت اللہ مہر نے کہا ہے کہ یہ اضافہ رہائیشی صارفین کے ساتھ تین ماہ قبل ہو گیا تھا تاہم اس کا نوٹیفیکیشن نہیں ہو سکا تھا دوسرا یہ اضافہ ہائیڈرنٹس کی نیلامی کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین